Draft

تھانہ قلعہ دیدار سنگھ پولیس کا بلاجواز ہوٹل مالکان پر سر بازار تشدد،مین بازار میں زمین پر لٹا کر مارتے رہے

قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ کی خبریں
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا) تھانہ قلعہ دیدار سنگھ پولیس کا بلاجواز ہوٹل مالکان پر سر بازار تشدد،مین بازار میں زمین پر لٹا کر مارتے رہے۔ عوام اکٹھی ہونے پر زخمی حالت میں گاڑی میں ڈال کر تشدد کرتے ہوئے تھانہ لے گئے۔ بازار میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔پولیس کے ظلم کے خلاف چہ میگوئیاں۔بتایا گیا ہے کہ بنک چوک مین بازار میں واقع عیسی خیل ہوٹل کا مالک اپنے ذہنی معذور بھانجے اسد کو کسی بات پہ سمجھا رہا تھا کہ اُوپر سے وہاں موٹر سائیکل پر(ایم سی ) گشت کرنے والے ملازم پہنچ گئے۔ جنہوں نے ہوٹل کے مالک امین کو مارنا شروع کردیا۔اتنے میں اس کا جھوٹا بھائی ندیم آگیا اورپولیس سے پوچھا کہ وہ اس کے بھائی کو کیوں مار رہے ہیں۔ تو پولیس نے اس کو بھی مارنا شروع کردیا۔اتنا مارا کہ وہ لہولہان ہو گئے۔جب وہاں بازار کے لوگ اکھٹے ہونے لگے تو سرکاری گاڑی منگوائی اور انھیں اٹھا کر مارتے ہوئے تھانے لے گئے۔ بے گناہ دکانداروں کو سرعام تشدد کانشانہ بنانے پر بازار میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ وہاں موقع پر لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کا شریف شہریوں پر تشدد قابل مذمت ہے۔ڈی ایس پی سرکل قلعہ دیدار سنگھ کو واقعہ کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ایسا نہ ہو کہ عوام کو پولیس کے خلاف سڑکوں پر نکلنا پڑے۔

قلعہ دیدار سنگھ (بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ممبر قومی اسمبلی چوہدری اظہر قیوم ناہرا ، ناہرا گروپ کے قائد و سابق ایم این اے حاجی مدثرقیوم ناہرا نے میڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’سی پیک‘‘ منصوبہ پاکستان اور اس کے عوام کی تقدیر بدلنے کا ایک مائل سٹون ہے ۔جس کی تکمیل کیلئے اندرون ملک اور بیرون ملک بے شمار مخالفتوں کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی موجو دہ حکومت نے وسائل اور ضروریات بہم پہنچائیں اور فوج کے بے مثال تعاون اس کے ثمرات عوام تک پہنچنے کو ہیں ۔’’سی پیک‘‘ منصوبے کے مخالفین پاکستان کے عوام کی ترقی کے مخالفین ہیں۔ اس منصوبے کا مکمل کرنے میں جہاں پاک فوج نے پوری تندہی ،ایمانداری اور کمٹمٹٹ کے ساتھ کام کیا وہیں ،مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت نے بھی اپنے حصے کا کردار کماحقہ پورا کیا ۔حاجی مدثر قیوم ناہرا کا مزید کہاتھا کہ مسلم لیگ(ن) حکومت وطن عزیز کو اندرونی و بیرونی چیلجنز کا جوں عزم کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہیں ۔دہشت گردی کی جنگ میں پاک افواج پولیس اور سول قانون نافز اداروں کی بے شمار قربا نیاں ہیں۔ جن کو پاکستانی قوم سلام پیش کر تی ہے ۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی دہشت گردوں کا خاتمہ اولین ترجیحی ہے ۔ سانحہ لاہور خود کش حملے میں سئنیر پولیس افسروں سمیت 13شہدا اور 80زخمی ہو نے والوں سے دلی ہمدردی ہے اور ان کے غم میں برابرکے شریک ہے، اس حملے کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے پو لیس افسران کا نسٹیبلز اور معصوم شہر یوں کی شہدت نے پاکستانی قوم کو سوگوار کر دیا ہے۔

قلعہ دیدار سنگھ (بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا) میونسپل کمیٹی لدھیوالہ وڑائچ کی ٹیم کا ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن ،دوبارہ تجاوزات قائم کرنے پر جرمانے کئے جائیں گے ۔چیئرمین میونسپل کمیٹی لدھیوالہ وڑائچ کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کے ایم او آر فیاض پاشی کی نگرانی میں ٹیم نے حافظ آباد روڈ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اس حوالے سے چیئرمین میونسپل کمیٹی سعید احمد شاد نے کہا کے سڑک کے دونوں اطراف تجاوزات کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔اس لئے حافظ آباد روڈ کو دونوں اطراف سے صاف رکھا جائے انہوں نے کہا جو دکاندار ناجائز تجاوزات دوبارہ قائم کریں گے انھیں بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔

قلعہ دیدار سنگھ (بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا) چیئر مین ضلع کو نسل گوجرانوالہ چوہدری مظہر قیوم نا ہرا اپنی مثبت پا لسیوں سے پا کستان مسلم لیگ (ن) اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ویثرن کو کامیاب بنا نے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار بیگم چو ہدری امجد حسین ذیلدار نے اپنے ایک بیان میں کیا مز ید انہوں نے ضلعی وائس چئیر مینز بیرسٹر رانا عامر نزید خاں اور چو ہدری اعجاز احمد پرویا کی کا رکردگی کو سہرتے ہو ئے کہا کہ ضلع کی 93یو نین کو نسلوں کے دیہات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی تعلیم و صحت کے یکساں مواقع فراہم کر نا خوش عین ہے ۔

قلعہ دیدار سنگھ (بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا) تحریک انصاف گوجرانوالہ کے سینئر رہنما و سابق ایم پی اے چوہدری محمد ناصر چیمہ اور چوہدری جمال ناصر چیمہ نے ’’نوائے وقت ‘‘ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ( ن) لیگ کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ۔اس وقت کرپشن کے خلاف جدوجہد کی ضرورت ہے۔( ن) لیگ نمائشی منصبوں پر عمل پہرہ ہے ،ترقیاتی کاموں کا ہوا ویلا کرنے والوں نے ملک کو عربوں روپوں کا نقصان پہنچایا ہے۔ چوہدری محمد ناصر چیمہ کا مزید کہناتھا کہ چوہدری محمد احمد چٹھہ کو کور کمیٹی کا ممبر اور ضلعی صدر گوجرانوالہ منتخب کرنا خوش آئنڈ ہے۔ پچھلی کوتاہیوں کو نہ دھراتے ہوئے تمام کارکنان کو یکجا کر کے فیصلے کیئے جائیں گے آنے والا الیکشن ضلع گوجرانوالہ سمیت ملک بھر میں( ن) لیگ کو شکست سے ہمکنار ہونا پڑھے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button