تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن ڈی ایس پی زکریا یوسف اور ایس ایچ او رانا سرور اور ان ٹیم کی کارکردگی نعمان بٹ ڈکیت گینگ کے چھ ارکان گرفتار
گوجرانوالہ24فروری
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس اف کینیڈا ) سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص کے ا حکامات کے پیش نظرایس پی سو ل لائنز محمد ندیم کھوکھر کی ہدایات اور ڈی ایس پی سیٹیلائیٹ ٹاؤن زکریا یوسف و ایس ایچ اوتھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن سب انسپکٹر محمد سرور
کی نگرانی میں تھانہ سیٹیلائیٹ ٹاؤن پولیس نے رہزنی و ڈکیتی جیسی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث نعمان بٹ گینگ کے چھ ارکان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے پانچ لاکھ روپے نقدی ، دو موٹر سائیکل ،پندرہ موبائل فونز اور دو ایل ڈیزسمیت و ارداتوں میں استعمال ہونے والے چھ پسٹل برآمدکئے ہیں۔گرفتار ہونے والے ملزما ن میں نعمان بٹ سکنہ جبوکی، جاوید سکنہ جھنگی، سبحان سکنہ لیہ، صغیر سکنہ راج کوٹ، فیصل سکنہ فرید ٹاؤن اور لقمان سکنہ جبوکی شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ گروہوں کی سر کوبی اور انسداد جرائم کے لئے سٹی پولیس آفیسرمحمد وقاص نذیر نے ایس پی سول لائنز محمد ندیم کھوکھر کو شر پسند عناصر سمیت سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جنہوں نے ڈی ایس پی سیٹیلائیٹ ٹاؤن زکریا یوسف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سیٹیلائیٹ ٹاؤن سب انسپکٹر محمد سرور، اے ایس آئی فاروق احمد، اے ایس آئی عبدالستار، اے ایس آئی محمد خان، ضیاء اللہ و دیگران پر خصوصی ٹیم تشکیل دی اور انہیں ملزمان کی گرفتار ی کا ٹاسک دیا ۔پولیس کی ٹیم نے دن رات محنت کر کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے خطرناک گروہ کے چھ ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا ۔
ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ وہ رہزنی و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ مزید بتایا کہ انہوں نے تیل والا کولہو جھنگی سے راہگیروں اور کریانہ سٹور سے موبائل فون ، نقدی اور قیمتی اشیاء چھینی ۔ مولوی کریانہ سٹور تلونڈی موسیٰ خان سے 75ہزار روپے چھینے،سولکھنا آباد کریانہ سٹور سے دوران واردات فائرنگ کر کے نقدی چھینی اور دوکاندار کو مضروب کیا ۔حیدری روڈ، کھیالی بازار ، جمعہ بازار پیپلزکالونی ، فیروز والا اور نیو سبزی منڈی کھیالی سے موٹر سائیکل، نقدی اور قیمتی ا شیاء چھینی ۔ملزمان نے بتایا کہ وہ دن کے وقت علاقے میں گھومتے پھرتے اوراپنے ٹارگٹ کی ریکی بھی کرتے۔
گینگ کے دیگرارکان کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیے جا رہے ہیں ۔ ملزمان کی گرفتاری پر علاقے کے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا اور پولیس کی اس کارکردگی کو سراہا ۔سٹی پولیس آفیسرمحمد وقاص نذیر نے ڈی ایس پی سیٹیلائیٹ ٹاؤن زکریا یوسف، ایس ایچ او تھانہ سیٹیلائیٹ ٹاؤن محمد سرور اور ان کی ٹیم کوشاباش دی