Draft

تھانہ سیٹلائٹ ٹاون گوجوانوالہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون

(بشیر باجوہ بیور چیف پاکستان نیوز وی او سی آن لائن)
گوجرانوالہ(31جنوری تھانہ سیٹیلائیٹ ٹاؤن پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوران ناکہ بندی سوزوکی کار سے 3400گرام چرس برآمد کر کے لیڈی منشیات سمگلر کو خاوند ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں اشعر ارشد ملک اور نسرین زوجہ اشعر ارشد ساکنان سٹی ہاؤسنگ شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے منشیات فروشی کے خاتمہ کے سلسلہ میں ایس پی سول لائنز محمد ندیم کھوکھر کو احکامات جاری کئے جنہوں نے ڈی ایس پی سیٹیلائیٹ ٹاون

زکریا یوسف کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سیٹیلائیٹ ٹاؤن سب انسپکٹر محمد سرور ، اے ایس آئی ثقلین محمود، محمدساجد اور ضیاء اللہ و دیگران پر خصوصی ٹیم تشکیل دے کر انہیں منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن بارے مناسب ہدایات جاری کیں ۔ ٹیم نے پرانی چونگی چھچھر والی ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک سوزوکی کار کو روک کر تلاشی لی اور کار سے 3400گرام چرس برآمد ہوئی۔کار سوار ملزمان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا گیا ۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ علاقہ غیر سے منشیات خرید کر بذریعہ کار آتے اور رات کی تاریکی میں مقامی لوگوں کو منشیات سپلائی کرتے۔مزید بتایا کہ اس مکروہ دھندہ میں وہ عرصہ درازسے ملوث ہیں۔ سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے ڈ ی ایس پی سیٹیلائیٹ ٹاؤن زکریا یوسف ، ایس ایچ او سیٹیلائیٹ ٹاؤن محمدسرور اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے جب کہ علاقے کے لوگوں نے منشیات فروشی کے خلاف موثر کارروائی پر پولیس کو خرا ج تحسین پیش کیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button