تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی جسم فروشی کے اڈاے پر چھاپہ متعد افراد گرفتار ، مقدمہ درج
نارووال 16 نومبر 2017
(عارف راشد سے نیوز وائس آف کینیڈا)
تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی جسم فروشی کے اڈاے پر چھاپہ ،چار مرد اور چار خواتین رنگے ہاتھوں گرفتار،ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک محمد ارشد کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ نارووال محلہ انصاریاں میں لطیف نامی شخص اپنے گھر میں جسم فروشی کا مکرو دھند کرتا ہے پولیس نے فوری طور پر نفری کے ہمراہ محلہ انصاریاں ریڈ کی موقعہ سے چار خواتین اور چار مردوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیااور وہاں پر موجود رقم’’ وٹک‘‘ بھی برآمد کر لی اور ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا ایس ایچ او تھانہ سٹی کا کہنا تھا کہ ڈی پی او عمران کشور کی ہدایت پر شہر بھر میں جسم فروشی جیسا مکرو دھندہ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی جاری ہے اور ضلع بھر سے منشیات فروش اور جسم فروشی جیسا دھند کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا پکڑے جانے والے مرد ملزمان میں ایک کا تعلق راولپنڈی سے جبکہ باقی تین کا تعلق نارووال سے ہے جبکہ خواتین میں ایک کا تعلق اوکاڑہ،پاکپتن،سیالکوٹ اور لاہور سے بتایا جاتا ہے تھانہ سٹی نے ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کا پابند سلاس کر دیا ہے