تھانہ ائرپورٹ کی حدود سے جواں سال خاتون کی بوری بند لاش برآمد
راولپنڈی 30اکتوبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
علاقے میں شدید خوف وہراس ،ایک ہفتے میں ملنے والی یہ تیسری بوری بند لاش ہے نعش کی شناخت تہمینہ کے نام سے ہوئی ہے جو غریب آباد کی رہائشی بتائی جاتی ہے
تھانہ ایئر پورٹ کے علاقے بوستان روڈ سے جواں سال خاتون کی بوری بند لاش ملنے پر علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اسی علاقے میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران ملنے والی یہ تیسری بوری بند لاش ہے ہفتہ کے روز بوستان روڈ سے ملنے والی نعش کی شناخت تہمینہ کے نام سے ہوئی ہے جو غریب آباد کی رہائشی بتائی جاتی ہے اطلاعات کے مطابق تہمینہ دل کے عارضے میں مبتلا تھی جوراولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج کی غرض سے گئی تھی لیکن 4روز بعد تہمینہ کی لاش گھر لوٹی جسے نامعلوم ملزمان نے قتل کر کے نعش بوستان روڈ پر پھینک دی پویس کے مطابق نعش 4روز پرانی معلوم ہوتی ہے یاد رہے کہ ایئر پورٹ سرکل سے 21اکتوبر کو وکیل کالونی سے 15سالہ نوجوان کی بوری بند لاش اور اسی روز رحیم آباد پل سے 1جواں سال خاتون کی نعش ملی تھی اور یہ دونوں نعشیں اب بھی ہولی فیملی ہسپتال کے سرد خانے میں موجود ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے کینٹ کے علاقے میں 2بھائیوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بھی بنایا گیاتھا لیکن پولیس تینوںبوری بند لاشوں کے ساتھ دونوں سگے بھائیوں کے قتل کا سراغ لگانے میں مکمل طور پرناکام نظر آرہی ہے ادھر راولپنڈی میں قتل و اندھے قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیاہے شہریوں کے مطابق اگر پولیس تاحال نعشوں کی شناخت نہیں کر سکی تو ملزمان کی شناخت کیسے کرے گی ۔