تھائی لینڈ کی سابق خاتون وزیر اعظم کو انکی غیر موجودگی میں پانچ سال قید کی سزا سنا دی گئی
بنکاک 28 ستمبر
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
بنکاک تتھائی لینڈ کی سابق خاتو ن وزیر اعظم کو انکی غیر موجودگی میں پانچ سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ ۔تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کی سابق خاتون وزیر اعظم کو تھائی لینڈ کی فاضل عدالت نے رائس سبسڈی سکیم پر بد انتظامی کے جرم میں 5سال قد کی سزا سنا دی ۔ سابق تھائی وزیر اعظم کے خلاف مقدمہ عدالت میں زیر سماعت تھا جبکہ ینگ لک شنا وترا گزشتہ ماہ ملک سے باہر چلیں گئیں تھیں کیونکہ انکو خوف تھا کہ فوجی حکومت کے زیر انتظام عدالت انکو سخت سزا دے سکتی ہے ۔
ان پر الزام تھا کہ انہوں نے رائس سبسڈی سکیم میں بد انتظامی کر کے ملکی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا ۔عدالت نے سابق خاتو ن وزیر اعظم ینگ لک شنا وتراکو انکی غیر موجودگی میں 5سال کی قید کی سزا سنا دی گئی ۔