توانائی کی بچت وقت کی اہم ضرورت ہے-گیپکوچیف ایگزیکٹو محمد اکرم چوہدری
گوجرانوالہ 18مئی2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آ ف کینیڈا )
گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے چیف ایگزیکٹو محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ توانائی کی بچت وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’پنجاب انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی ‘‘(پیکا) کے زیر اہتمام ’’انرجی ایفیشنسی فار سسٹین ایبل فیوچر ‘‘کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جنرل مینجر آپریشن ہارون الرشید، ایس ای سٹی لیاقت علی ڈھلوں، ایس ای کینٹ زاہد پرورز، پیکا کے نمائندگان، گیپکو افسران سمیت مختلف کاروباری تنظیموں کے عہدیدران کی کثیر تعدادموجود تھی۔ چیف ایگزیکٹ ومحمد اکرم چوہدری نے کہا کہ ایک میگاواٹ بجلی پیدا کرنے سے بدرجہ بہتر ہے کہ ایک میگا واٹ بجلی کی بچت کی جائے کیونکہ ایک میگا واٹ توانائی کی پیداوار پر جتنا زرمبادلہ خرچ ہوتا ہے اس سے قومی ترقی کے دیگر بہت سے منصوبے شروع کئے جا سکتے ہیں ۔ انہوں نے بتا یا کہ تھرمل بجلی پیدا ہونے سے ماحول پر جو اثر ات آتے ہیں وہ انتہائی مضہر صحت اور انسانی زندگی کیلئے نہایت نقصان دہ ہیں۔چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ آج کے سیمینار کا انعقاد ’’پنجاب انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی ‘‘(پیکا) کا ایک انتہائی اہم اقدام ہے جس سے مینو فیکچرز میں یہ شعور اجاگر کرنے میں مدد ملے گی کہ وہ انرجی سیونگ گھریلو استعمال کے آلات بنائیں ۔ اگرچہ معیاری آلات ابتدائی طور پر قیمت میں تھوڑے مہنگے محسوس ہوتے ہیں مگر ڈیڑھ سے دو سال میں اپنے پیسے پورے کر جاتے ہیں اور پھر مستقل بچت کا ذریعہ ہوتے ہیں۔چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ بجلی کی کمی پر قابو پانے کیلئے حکومت بہت سے منصوبے مکمل کر چکی ہے جبکہ باقی ماندہ جلد مکمل ہو جائیں گے لہذا گیپکو نے بھی اپنا سسٹم اَپ ٹو ڈیٹ کر لیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ توانائی بچت کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے گیپکو میں بھی کم لاس والے ٹرانسفارمرز اور دیگر آلات نصب کئے جا رہے ہیں اور اپنے صارفین کو بھی بجلی بچت کے اصولوں کی تلقین اور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کے بجلی چورروں کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن میں تیزی ، دو دن میں 53بجلی چورگرفتار،4کے خلاف ایف آئی آر درج، مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں کو133699یونٹس کی مد میں20لاکھ95ہزار روپے سے زائد کے ڈیٹکشن بِل جاری ۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو گیپکو محمد اکرم چوہدری کی ہدایت پر گیپکو میں بجلی چوروں کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن میں مزید53بجلی چورپکڑے گئے۔ بجلی چوروں کو133699یونٹس کی مد میں20لاکھ95ہزار روپے سے زائد کے ڈیٹیکشن بِل جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں بھی دے دی گئی ہیں۔
شعبہ تعلقاتِ عامہ گیپکو
prgepco@gmail.com