ایڈیٹرکاانتخاب

تم سب کچھ برباد کرنے پر تلی ہو،،اور تم تواپنے باپ کو بھی چھوڑ کر جا چکے ہو۔۔لندن میں مریم اور حسین نواز کی خوفناک لڑائی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے بچے لندن میں لڑ پڑے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سماءنیوز سے گفتگو کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے اپنا تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ لندن میں مریم نواز سے ان کے دونوںبھائیوں کی لڑائی ہو گئی ہے۔ لندن میں حسین نواز اور حسن نواز نے اپنی بہن پرالزام عائد کیا ہے کہ آپ نے خاندان کی سیاسی
میراث کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ حسین نواز نے کہا کہ آپ کے جوبھی ارادے ہیں ان کے نتیجے میں ہماری سیاسی میراث اور ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔سب کچھ آ پ کی ضد کی بھینٹ چڑھ رہا ہے ۔ پوری فیملی لپیٹ میں آرہی ہے۔ عارف حمید بھٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیب پیشی کے معاملے پر بھی تینوں بہن بھائیوں میںلڑائی ہوئی ہے۔ ادھر مریم نواز نے اپنا بھائیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے اپنے باپ کو اکیلا چھوڑ دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button