تمہارا مذہب کیا ہے؟عدالت نے سلمان خان سے یہ سوال پوچھا تو کیا جواب دیا؟

جودھا پور(نیوز وی او سی آن لائن )جودھا پور کی عدالت نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو کالے ہرن کے شکار کے کیس میں بری کر دیاہے تاہم اس موقع پر سلمان خان سے جب سوال کیا گیا کہ ’آپ کا مذہب کیاہے‘؟تو سلمان خان نے انتہائی حیران کن جواب دیدیا,انہوں نے کہا کہ وہ ہندو اور مسلم دونوں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 51سالہ بالی ووڈ سٹار سلمان خان گزشتہ روز کالے ہرن کے شکا ر میں جودھا پور کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان سے مختلف سوالات کیے گئے ۔سلمان خان نے اپنے پر لگائے جانے والے تمام الزامات کو مسترد کر دیا اور تمام ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالت نے سلمان خان اور ان کے تمام ساتھیوں کو بری کر دیاہے۔سلمان خان کے ساتھیوں میں سیف علی خان ،نیلم کٹھوری ،سونالی بیندرے ،تبو شامل تھے ۔اس موقع پر سلمان خان سے سوال کیا گیا کہ ’آپ کا مذہب کیاہے ‘؟سلمان خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ’ہندو اور مسلم ‘دونوں ہیں جبکہ وہ سب سے پہلے انڈین ہیں۔