کراچی

تمام پیشکشوں کے باوجود ایم کیوایم نہیں چھوڑسکتا، فاروق ستار

کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے (پی آئی بی) کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا ہے کہ تنظیمی بحران کے بعد بہت سے لوگوں نے پیشکش کی لیکن میں کسی اور جماعت میں کبھی نہیں جاؤں گا کیونکہ ایم کیوایم پاکستان ہی میری جماعت ہے۔
کراچی میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے ساتھ میں نے 35 سال گزارے، پتنگ کے ساتھ عشق اور ایم کیوایم کے ساتھ ہی میرا جینا مرنا ہے، کسی اور جماعت میں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا، ایم کیوایم پاکستان ہی میری جماعت ہے، مستقبل میں بھی اسی پارٹی کے ساتھ رہوں گا۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ تنظیمی بحران اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کئی سیاسی جماعتوں نے پیشکش کی لیکن میں تمام صورتحال سے دلبرداشتہ ہوکر ایم کیوایم کو نہیں چھوڑ سکتا اور نا ہی کسی کا ہاتھ تھاموں گا، پیشکش کرنے والے اپنی آفر اپنے پاس رکھیں، ان کے لئے صرف شکریہ ہے، تنظیمی بحران سے نبرد آزما ہونا ہے کوئی نا کوئی حل نکال لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button