پاکستان

تمام خدشات، خوف، تقسیم کے برخلاف ہم زیادہ مضبوط اور متحد ہوئے ہیں-

وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمام خدشات، خوف، تقسیم کے برخلاف ہم زیادہ مضبوط اور متحد ہوئے ہیں، پاکستان نے دنیا پر ثابت کردیا کہ ہماری تنہائی کے دن دورہوگئے۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ چار سال کے دوران ہم مضبوط، محفوظ اور مزید مستحکم ہوئے، قوم کی خواہشات کے مطابق ماحول بنانے میں کامیاب ہوگئے، خوش ہوں کہ عوام کو ان کے پسندیدہ کھیل کے لیے سازگار ماحول فراہم کرسکے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل پاکستان کو کھیل کے منظر نامے پر لانے کا پہلا قدم ہے، پاکستان میں پی ایس ایل کا فائنل مستقبل کیلئے مثبت اشارہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button