تفتیشی کمرےکی اندرونی تصویر پی ٹی آئی سوشل میڈیا کو کس نےدی؟
راولپنڈی / 05جون2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
لیگی رہنما نے مطالبہ کیا ہے کہ تفتیشی کمرے کےاندرکی تصویر پی ٹی آئی سوشل میڈیا کو کس نے دی تحقیقات کی جائیں
وزیر مملکت برائےاطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے حسین نواز کی جے آئی ٹی میں پیشی کی تصویر لیک ہونا غیر قانونی ہے ، غیرمنصفانہ واقعات سے انتقام کی بو آتی ہے ۔ خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں حسین نوازکی دوران تفتیش تصویر تضحیک کیلئے جاری کی گئی ۔ کبھی کچھ کبھی کچھ ، ہر روز ایک نئی کہانی ، متنازع القابات ، وٹس ایپ کال اور حسین نواز کی تصویر کا اجرا جیسے معاملات سامنے آنے سے لیگی رہنما ناراض ہوگئے۔مریم اورنگزیب کہتی ہیں تصویر خود گواہ ہے کہ حسین نواز انصاف کے منتظر ہیں ، مسلسل غیر منصفانہ واقعات سےانتقام کی بو آتی ہے ۔ شکوک و شبہات کی فضا جنم لے رہی ہے ، تحقیقات کے غیرجانبدار اور شفاف ہونے پر سنگین سوالات پیدا ہوگئے
خواجہ سعد رفیق نے بھی ایک بیان میں کہا تفتیشی عمل کی اندرونی تصویرکی اشاعت افسوسناک ہے ۔ دوران تفتیش تصویرتضحیک کیلئےجاری کی گئی ۔ تفتیشی کمرےکی اندرونی تصویر پی ٹی آئی سوشل میڈیا کو کس نےدی؟تصویر شیئر کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے