Draft

تعلیم کے بغیر ملکی تعمیر و ترقی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا-مئیر گوجرانوایلہ

گوجرانوالہ6 مارچ
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیو ز وائس آف کینیڈا)
میئر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام نے کہاکہ تعلیم کے بغیر ملکی تعمیر و ترقی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتانئی نسل کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے زیور سے آراستہ کرکے ہی وطن عزیز کے مستقبل کو روشن اور محفوظ بنایا جاسکتا ہے کیونکہ انہی بچوں نے آگے چل کر ملک و قوم کی بھاگ ڈور سنبھالنی ہے ۔ یہ بات انہوں نے اقراء سکول سسٹم ڈسکہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں اس موقع پر چیئرمین بیت المال گوجرانوالہ بابو عظمت علی انور، سی ای غلام رسول گھمن، ایڈمنسٹریٹر محمد اقبال اور پرنسپل محسن اقبال گھمن بھی موجود تھے ۔
میئر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام نے کہاکہ استاد ہی معاشرے کا سب سے قابل احترام اور معزز شہری ہوتا ہے اور اس کے ہاتھوں میں ملک کا مستقبل پروان چڑھتا ہے لیکن تعلیم کے ساتھ ان کی تربیت بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ والدین کی اولین ذمہ داری بچوں کو تعلیم دلوانا ہے اور اس سے کہیں اہم ان کی تربیت کرنا ہے تاہم اس سلسلہ میں والدین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگاوالدین بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ کامیاب انسان کے ساتھ ساتھ ایک اچھا انسان بن سکے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک اچھا انسان ہونا اور کامیاب انسان سے کئی بہتر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ معاشرتی بگاڑکو ٹھیک کرنے کیلئے نئی نسل کی تربیت پر توجہ دینی ہوگی اور اس سلسلہ میں غفلت کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک اچھا انسان ہی ایک اچھا والد، استاد، ڈاکٹر، انجینئریا افسر ہوسکتا ہے ۔ تقرب کے آخر میں میئر میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام اور چیئرمین بیت المال گوجرانوالہ بابو عظمت علی انور نے پوزیشن ہولڈرز بچوں کو انعامات تقسیم کئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button