پاکستان

تعلیم موجودہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے، غیر حاضر اساتذہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ،انہیں گھر بھیج دیا جائے گا، سیکرٹری تعلیم عبدالفتح بھنگر

کوئٹہ 17 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
تعلیم موجودہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے قوم کی بقاء معیاری تعلیم کے حصول کے لئے اس سے نئی نسل کا مستقبل وابستہ ہے، اساتذہ اپنی حاضری یقینی بناکر تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں، غیر حاضر اساتذہ کسی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں گھر بھیج دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری تعلیم و انفارمیشن عبدالفتح بھنگرنے لورالائی میں ژوب ڈویژن کے تمام اضلاع کے محکمہ تعلیم کے آفسران اور ان سے وابستہ نگران اداروں اور سماجی تنظیموں کے ساتھ منعقدہ اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلا س میں ایڈیشنل سیکرٹری محمد فاروق، چیرمین بورڈآف سکنڈری ایجوکیشن سعد ا للہ توخئی، ڈائریکٹر تعلیم محمد داود ،ڈویژنل ڈائریکٹر محمدحنیف کاکڑ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرشید جوگیزئی ،ڈی ای او زلورالائی،موسیٰ خیل ،بارکھان ،ژوب،قلعہ سیف اللہ،شیرانی سمیت متعلقہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں اسکولوں میں تعلیم کی نوعیت ،طلباء کی تعداد ،سہولیات کی فراہمی اور اساتذہ کی حاضری کے حوالی سے تفصیلی بحث کی گئی اور اس میں بہتری کیلئے تجاویز پیش کی گئیں۔
اس موقع پر سیکرٹری تعلیم و اطلاعات نے کہا کہ حکومت معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے تاکہ نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جا سکے۔ اس حوالے ایجوکیشن آفیسران پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اسکولوں کے دورے کریں اور کوتاہی کرنے والے اساتذہ کی رپورٹ فراہم کریں تاکہ ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جاسکے انہوں نے کہا کہ ہمیں دوسرے اداروں کی طرف دیکھنے کی بجائے خود اپنا اختیارات استعمال کرنے چاہیے اور اپنی نئی نسل کی بقاء کے لئے سخت قدم اٹھانا چاہیے۔
تنخواہو ں کی کٹوتی عارضی طور پر ٹھیک ہے لیکن غیر حاضر اساتذہ کے خلاف مستقل کاروائی کی جائے گی جس میں نوکری سے برخاستگی بھی شامل ہے۔ سفارش اور نقل ایک ناسور ہے جس کا خاتمہ ضروری ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر تعلیم محمد داؤد نے بتایا کہ اساتذہ کی تربیت کیلئے دس ملین روپے رکھے گئے ہیں جس کے مثبت نتائج نکلیں گے اور ہر ضلع میں تربیتی کورسز شروع کئے جائیں گے چیئرمین بورڈ نے بتایا کہ آئندہ سال کیلئے ۸۹ لاکھ روپے کتابوں کی فراہی کے لئے رکھے گئیں ہیں اور سکولوں کو بر وقت کتابیں فراہم کی جائیںگی اجلاس میں ہر ضلعی آفیسر نے کار کردگی رپورٹ پیش کے۔
قبل ازیں سیکرٹری تعلیم و اطلاعات نے ماڈل ہائی اورگرلز ہائی سکول لورالائی کا معائنہ بھی کیا اور طلباء سے سوالات پوچھے انہوں نے سیکٹر انفارمشن آفس لورالائی کا دورہ کیا جہاں سیکٹر انچارج تنویر اختر نے آفس کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button