پاکستان

تصویر کھنچوانے ، کسی کی حکومت گرانے نہیں نکلے ،مصطفی کمال

کراچی (نیوز وی او سی آن لائن) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام 29 جنوری کو حکمرانوں کے احتساب کیلئے تبت سینٹر آ رہے ہیں، ہمارے آنے کا مقصد سیٹوں کی سیاست کرنا ہرگز نہیں بلکہ عوام کی حالت زار کو بدلنا اور انہیں ان کے جائز حقوق دلوانا ہے ، بدقسمتی سے ہم نے اور عوام نے جنہیں اپنا سمجھا انہوں نے ہمیں دھوکا دیا ، اپنے مفادات کو ترجیح دی اور اسی کیلئے کام کیا، عوام کے مسائل سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انیس قائم خانی اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ گز شتہ شب کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ایس پی رہنماؤں نے طارق روڈ اور بہادر آباد کی مارکیٹوں سمیت گلستان جوہر اور گلشن معمار میں عوامی اجتماعات سے خطاب اور جلسے کے حوالے سے عوام میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے ، سید مصطفی کمال نے مزید کہا کہ تصویر کھنچوانے اور کسی بھی حکومت کو گرانے کیلئے نہیں نکلے بلکہ عوام کی بقا اور ان کے مستقبل کیلئے عملی قدم اٹھایا ہے ، کراچی کے شہری کی آدھی تنخواہ پانی کے حصول کیلئے خرچ ہوتی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button