پاکستان
تصویر لیک کرنے میں تحریک انصاف کا ہاتھ نہیں لگتا
خدشہ ہے حسین نواز کی تصویر کیساتھ ویڈیو بھی لیک کی گئی ہے جو شاید جلد منظر عام پر آجائے: طلال چوہدری
اسلام آباد/05جون2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حسین نواز کی تصویر لیک کرنے میں تحریک انصاف کا ہاتھ نہیں لگتا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی جانب سے حسین نواز کی لیک تصویر کے حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی رائے میں اس معاملے میں تحریک انصاف کا ہاتھ نہیں ہے۔ تاہم تحریک انصاف اس معاملے میں استعمال ہو رہی ہے۔ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے حسین نواز کی تصویر کیساتھ ویڈیو بھی لیک کی گئی ہے جو شاید جلد منظر عام پر آجائے۔