پاکستان
تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے: فوادچودھری
لاہور(نیوز وی او سی آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاست میں ایک پارٹی کا دوسری پارٹی سے اختلاف معمول کی بات ہے،پی ٹی آئی امن پسند جماعت ہے، ہم تمام اختلافات کے باوجود تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ احسن اقبال کی عیادت کے لئے سروسز اسپتال آئے فواد چودہدی نے کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے آج یہاں آکر امن کا پیغام دیا ہے،سیاست کےلیے امن ہونا بنیادی شرط ہے، ہمیں چاہیے کہ تمام اختلافات ایک طرف رکھتے ہوئے سیاست کریں پاکستا ن تحریک انصاف تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،الیکشن مہم کا پرامن ہونا ضروری ہے