ایڈیٹرکاانتخاب

تشدد کا عمل خوفزدہ ہونے کی علامت ہے حکومت برداشت سے کام لے، بلاول بھٹو

کراچی: چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں نوجوانوں پر لاٹھی چارج اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ارکان کو برداشت سے کام لینا ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں نوجوانوں پر لاٹھی چارج اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کا عمل صرف خوفزدہ ہونے کی علامت ہے جب کہ حکومتی ارکان کو برداشت سے کام لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوری عمل روکنے کی سختی سے مذمت کرتی ہے جب کہ پولیس کا کام امن قائم کرنا ہے نہ کہ سیاسی پروگرام خراب کرنا اور حکومتی ارکان کو برداشت سے کام لینا ہوگا۔
واضح رہے کہ پولیس نے تحریک انصاف کے یوتھ کنونشن پر دھاوا بولا اور لاٹھی چارج کرتے ہوئے کئی کارکنان کو حراست میں لے لیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button