تشدد کا شکار بننے والی کمسن ملازمہ طیبہ کے والدین اور ملزمان کے درمیان صلح نامہ مسترد
16مئی 2017)
(بشیرباجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی نے طیبہ تشدد کیس کی سماعت کی، عدالت نے گھریلو تشدد کا شکار بننے والی کمسن ملازمہ طیبہ کے والدین اور ملزمان کے درمیان صلح نامہ مسترد کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد راجا خرم علی اور اہلیہ ماہین ظفر پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، او ایس ڈی بنائے گئے ایڈیشنل سیشن جج اور اہلیہ ماہین ظفر پر آج ہی فرد جرم عائد کی جائے گی۔ بچی کے والدین نے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کو چیلنج کر دیا
واضح رہے کہ گھریلو تشدد کا شکار کمسن ملازمہ طیبہ کے والدین نے ملزم ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم علی خان اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کو چیلنج کیا تھا جب کہ اس سے قبل سپریم کورٹ بچی کے والدین کی جانب سے جمع کرائے گئے اسی طرح کے صلح نامے کو مسترد کر چکی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بچی کے والدین کوطلب کرلیا