بزنس

تر بیلا بجلی گھر کے 13یونٹ بند پیداوار صرف 70میگا واٹ رہ گئی

ہری پور (ویب ڈیسک) پیداوار 3478میگا واٹ سے کم ہو کرصرف 70میگا واٹ رہ گئی۔ تربیلا جھیل کے آبی ذخائرمیں خطرناک حدتک کمی آگئی ہے۔بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث لوڈ شیڈنگ میں اضا فے کا خدشہ ہے ، تربیلاجھیل میں پانی کی آمد میں کمی کے باعث گنجائش 108فٹ تک کم ہو گئی۔ جھیل میں پانی کی سطح1442.73 فٹ ہو گئی۔
تر بیلا ڈیم کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق تر بیلاجھیل میں گزشتہ روز 14700کیوسک فٹ پانی کی آمد ریکارڈ کی گئی۔جھیل سے 500کیوسک فٹ پانی سپل ویزکے ذریعے غازی بروتھا نہرمیں چھوڑا جارہا ہے۔ تر بیلا بجلی گھر کا صرف ایک یونٹ بجلی پیدا کررہاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button