ایڈیٹرکاانتخاب

ترک پولیس نے دارالحکومت انقرہ سے داعش کے 60 مشتبہ ارکان کو گرفتار کر لیا

انقرہ(نیوز وی او سی آن لائن) ترک پولیس نے دارالحکومت انقرہ سے داعش کے 60 مشتبہ ارکان کو گرفتار کر لیا ۔ اتوار کو ترک سرکاری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ گرفتاریاں استنبول کے ایک نائیٹ کلب پر حملہ کے ایک ماہ بعد کی گئی ہیں جبکہ اسلامک سٹیٹ کے جہادی گروپ داعش نے اس حملہ کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی ۔ ترکی کے سرکاری خبررساں ادارہ نے گرفتار شدگان کے حملہ کی کسی سازش میں ملوث ہونے بارے کچھ نہیں بتایا تاہم کہاکہ گرفتار شدگان میں زیادہ تر غیرملکی شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ اسیتنبول میں نئے سال کے آغاز کی رات ایک نائیٹ کلب میں مسلح شخص نے داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس سے 39افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں سے زیادہ تر غیرملکی تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button