انٹرنیشنل

ترک صدر کی عثمانی عہد میں مدینہ میں لوٹ مار کے الزام کی تردید

(نیوز وی او سی )متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ کی جانب سے دو روزقبل پہلی عالمی جنگ کے دوران عثمانیہ دور کی فورسز کی مدینہ شہر میں لوٹ مار سے متعلق ایک پیغام ری ٹوئیٹ کرنے پر ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔
شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان کے مطابق فخرالدین پاشا کی سربراہی میں عثمانی فوجیوں نے سن 1916ء میں مدینہ شہر سے پیسہ لوٹا اور مختلف تاریخی دستاویزات چرائیں۔
ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اماراتی وزیرخارجہ کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ یقینا ’بے خبر‘ ہیں۔ انقرہ میں صدارتی محل میں ایک تقریب سے خطاب میں ایردوآن کا کہنا تھا، ’’پیسے کے نشے میں دھت ایک شخص اتنا نیچے گر چکا ہے کہ وہ ہمارے آباؤ اجداد پر چوری کا الزام عائد کرتا ہے۔ کتنا گھٹیا شخص ہے یہ۔ یہ تیل اور پیسے سے برباد ہو چکا ہے۔‘‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button