ترک صدرکا پاکستان کے استحکام اور ترقی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
لاہور (نیوز وی او سی آن لائن )ترک صدر رجب طیب اردگان اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس دوران ترک صدر نے عید کی مبارک دیتے ہوئے نوازشریف اور بیگم کلثوم نواز کی صحت کے بارے میں دریافت کیا جبکہ شہبازشریف نے ترکی کے 24 جون کو ہونے والے عام انتخابا ت کیلئے ترک صدر کو گڈلک بھی کہا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف اور ترکی کے صدر طیب اردگان کے درمیان عید کے پر مسرت موقع پر ٹیلیفونک رابطہ ہو ا جس دوران دونوں رہنماﺅں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک با دی جبکہ اس موقع پر پاک ترک تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران رجب طیب اردگان نے بالخصوص پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے بارے میںپوچھا اور ان کے لئے اپنی نیک خواہشات پہنچانے کا کہا جبکہ انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ترکی کے 24جون کے انتخابات کیلئے ترک صدر رجب طیب اردگان کو گڈ لک بھی کہا ۔ ترکی کے صدر نے فلسطین کے مسئلہ پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی ۔ ترک صدر نے پاکستان کے استحکام اور ترقی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔