انٹرنیشنل
ترکی کو یورپی یونین میں شامل نہ کیا جائے ، انجیلا مرکل
برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے مطالبہ کرینگی کہ ترکی کو اس اتحاد میں شامل کرنے سے متعلق مذاکرات کی بساط لپیٹ دی جائے ، چانسلر شپ کے انتخاب میں اپنے سوشل ڈیموکریٹک حریف مارٹن شلز کے ساتھ ایک ٹی وی مذاکرے میں مرکل کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ترکی کبھی یورپی یونین کا رکن بن سکے گا۔وہ یورپی یونین کے رکن ملکوں سے بات کریں گی کہ آیا ہم انقرہ کی شمولیت سے متعلق مذاکرات کا سلسلہ ختم کر سکتے ہیں یا نہیں۔