انٹرنیشنل

ترکی میں لاﺅڈ سپیکر سے اذان کی بجائے ایسی شرمناک آوازیں آنے لگیں کہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا،

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) گرشتہ روز ترکی کے ایک شہر میں لاﺅڈ سپیکر سے اذان کی بجائے ایسی شرمناک آوازیں آنے لگیں کہ پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ترک شہر کیستامونو (Kastamonu)میں پیش آیا جہاں آدھی رات کے وقت سپیکر سے فحش فلم کی آوازیں آنے لگیں۔ جنہیں سنتے ہی شہری مشتعل ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق شہر کے میئر تحسین بابا کا کہنا ہے کہ ”ہم اس واقعے پر شہریوں سے معافی مانگتے ہیں۔ اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جس شخص نے بھی شہر کے پبلک سپیکر میں یہ شرمناک آوازیں چلائی ہیں اس کا سراغ لگا کر اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔“ مقامی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ”یہ ہیکرز کی حرکت ہے جنہوں نے پبلک سپیکر کی فریکوئنسی ہیک کرکے اس میں قابل اعتراض آوازیں چلا دیں۔یہ میونسپلٹی کا مرکزی اناﺅنسمنٹ سسٹم ہے چنانچہ اس کی فریکوئنسی کا پتا لگانا بہت آسان ہے۔“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button