انٹرنیشنل

ترکی میں سیاحوں کی بس کو حادثہ؛ 20 افراد ہلاک

انقرہ – ترکی بیورو رپورٹ (نیوز وائس آف کینیڈا )
ہلاک ہونے والوں میں تمام خواتین اور بچے ہیں جو مدرز ڈے منانے کیلئے تفریحی مقام مارمریز جارہے تھے، حکام۔ –
انقرہ: ترکی کے سیاحوں کی بس تفریحی مقام مارمریز جاتے ہوئے ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے جنوب مغربی سیاحتی مقام مارمریز کے قریب سیاحوں کی بس ہائی وے پر تیز رفتار گاڑی سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ سیاح ازمیر شہر سے 147مدرز ڈے148 منانے کے لئے مارمریز جارہے تھے کہ راستے میں بس کو حادثہ پیش آیا۔
دوسری جانب مارمریز کے میئر علی اسر نے حادثے میں بس ڈرائیور کی غفلت کا خدشہ ظاہر کیا ہےجب کہ ان کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے تاہم حادثے کی شفاف تحقیقات کی ہدایات کردی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button