ترقی کے لیے امن و استحکام کی ضرورت ہے۔ (احسن اقبال)
ناروال 23 مارچ 2018 (
بیورو رپوٹ پاکستان عارف راشد سے نیوز وائس آف کینیڈا)
مسلم لیگ کے سینئر رہنما ،وفاقی وزیر داخلہ،منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر ہم نے سات سالوں میں پاکستان حاصل کر لیا تو ہم آج یوم پاکستان کے موقع پر اگلے سات سالوں تک پاکستان کو دنیا کی پچیس معیشتوں میں شامل کر کے ترقی یافتہ ملک بنانے کا عزم کریں ہمیں بحیثیت قوم اتفاق اور اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوے آج پھر جذبہ تعمیر زندہ کرنے کی ضرورت ہے ترقی کے لیے امن و استحکام کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے موقع ڈسڑکٹ کمپلیکس نارووال میں منعقدہ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سکیورٹی کے اداروں کو آج پاکستان کے عوام سلام پیش کرتے ہیں کچھ ملک دشمن قوتوں نے لوگوں کو ورغلایا لیکن پاکستان قوم اور سکیورٹی اداروں کے بہادر جوانوں کے غیر متزلزل عزم سے ہم نے دہشت گردی کو شکست دی۔پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی قوم کا اتحاد دیوار چین کی طرح ہمیشہ قائم رہے گا جس ملک کے اندر بہادر جوان موجود ہوں انہیں دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کے ہر شہر میں جامعات قائم کرکے علم کے چراغ جلائے ہیں جس سے اکیسویں صدی کا نیا پاکستان تعمیر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے دشمنوں کو بتا دینا چاہتی ہے کہ ہمارے پاس ایٹم بم موجود ہے لیکن اس کی ضرورت تو اس وقت پیش آئے گی جب کوئی اس قوم کے عزم ، اتفاق اور اتحاد کو کوئی شکست دے سکے گا اور انشاء اللہ وہ دن کبھی نہیں آئے گا اور دشمنوں کی ساری سازشیں ناکام ہونگی۔ نارووال میں ڈسڑکٹ کونسل کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد میں جوش و خروش سے حصہ لیا، اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری خواجہ وسیم بٹ ، ایم پی اے سردار رمیش سنگھ اروڑا ، چئیرمین ضلع کونسل احمد اقبال، چئرمین بلدیہ نارووال پیر اظہر الحسن گیلانی ، ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران کشور ، مسلم لیگ کے صدر ملک طارق اعوان ، ممتاز سماجی رہنما ملک سعید الحق کے علاوہ سرکاری افسران ، اساتذہ ، طلباء و طالبات ، معززین شہر کی بڑی تعداد بھی موجود تھی