پاکستان

تحقیقاتی رپورٹ مکمل، آج نواز شریف کوپیش کی جائے گی:راجہ ظفر الحق

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینٹر اور رہنما راجہ ظفر الحق کا کہنا ہے کہ آئینی بل میں متنازع ترمیم کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ مکمل ہوچکی ہے جو نواز شریف کوپیش کردی جائے گی،اگر سفارشات پر عمل کیا گیا تو موجودہ بحران ختم ہوسکتاہے .
فیض آباد میں دھرنے کے مسئلے کے حل کا پائیدار راستہ صرف مذاکرات ہیں :طاہر محمود اشرفی
نجی چینل”دنیا نیوز“سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ( ن) لیگ کے مرکزی رہنما سینیٹر راجہ ظفر الحق کا رپورٹ کے مندرجات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ اخلاقی طور پر مناسب نہیں ہو گا، تاہم اگر رپورٹ پر فوری عمل کیا جائے تو بحران پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔ اب یہ میاں نواز شریف کی مرضی ہے کہ وہ رپورٹ منظر عام پر لاتے ہیں یا نہیں۔ راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس معاملے پر عبوری رپورٹ پہلے ہی میاں نواز شریف کو پیش کر دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button