پاکستان

تحر یک انصاف کے جہا نگیر خان ترین کی گاڑی کا گھیرائو، رینجرز اور پولیس نے مداخلت کر کے کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا

لاہور 18 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ نیوز بیورو چیف پاکستان وائس آف کینیڈا)
(ن) لیگ کے کارکنوں نے تحر یک انصاف کے جہا نگیر خان ترین کی گاڑی کا گھیرائو کر لیا ‘رینجرز اور پولیس نے مداخلت کر کے کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا
مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے تحر یک انصاف کے جہا نگیر خان ترین کی گاڑی کا گھیرائو کر لیا ‘رینجرز اور پولیس نے مداخلت کر کے کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا ۔تفصیلات کے مطابق دیو سماج روڈ پر تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین میڈیا سے گفتگو کر کے جیسے ہی روانہ ہوئے تو وہاں (ن) لیگ کے کارکنوں نے انکو دیکھتے ہیں عمران خان اور تحر یک انصاف کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کردی اور جہانگیر خان ترین کی گاڑی کا گھیرائو کر لیاجبکہ تحر یک انصاف کے کارکنان (ن) لیگ کے قائدین کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے تاہم رینجرز کے جوانوں نے بیچ بچائو کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کے کارکنوںکو پیچھے دھکیل دیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button