تحریک طالبان کا ترجمان طارق محسود بیٹے سمیت ہلاک

وانا: پاک افغان بارڈر کے اس پار علاقہ پکتیکا گومل میں افغان نیشنل آرمی کے آپریشن میں تحریک طالبان جنوبی وزیرستان کے ترجمان اعظم طارق محسود بیٹے سمیت ہلاک ہو گئے۔ افغان میڈیا اور پاکستان سرکاری ذرائع کے مطابق اتوار کو افغان فورسز کے آپریشن میں تحریک طالبان جنوبی وزیرستان اعظم طارق اور اس کے بیٹا عرفان سمیت 4 پاکستانی طالبان ہلاک ہو گئے۔ واضح رہے کہ اعظم طارق محسود تحریک پاکستان والی الرحمان اور حکیم اللہ دونوں گروپوں کے ترجمان رہ چکے ہیں بعد میں اندرونی اختلافات کی وجہ سے سجنا محسود گروپ کا امیر بنا ہوا تھا۔ تحریک طالبان جنوبی وزیرستان نے اعظم طارق کے ہلاکت کی تصدیق کر لی۔
Load/Hide Comments