پاکستان

تحریک ترقی و کمال کی گوجرانوالہ میں پہلی نوٹیفکیشن تقریب، چیئرمین ریٹائرڈ جنرل فرخ بشیر کی سربراہی میں اعلان

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
گوجرانوالہ: (نیوز وی او سی اردو) تحریک ترقی و کمال نے گوجرانوالہ میں اپنی پہلی باضابطہ نوٹیفکیشن تقریب منعقد کی، جس میں تنظیم کے نومنتخب عہدیداران کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔

تقریب کی قیادت چیئرمین ریٹائرڈ جنرل فرخ بشیر نے کی، جبکہ جنرل سیکریٹری بلال علوی اور دیگر معزز مہمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بشیر باجوہ (کنٹری ہیڈ، نیوز وی او سی اردو) نے خصوصی شرکت کی اور تقریب کی میڈیا کوریج میں اہم کردار ادا کیا۔

نوٹیفکیشن حاصل کرنے والے عہدیداران
شیخ عدنان الحق – صدر گوجرانوالہ
عابد گرائیہ – نائب صدر گوجرانوالہ
ایاز ریاض – سیکرٹری جنرل گوجرانوالہ
عبدالرزاق – وائس پریزیڈنٹ ڈویژن گوجرانوالہ
نشان سلیم – انفارمیشن سیکرٹری
سیف الرحمن – ممبر
شفیق انصاری – لیگل ایڈوائزر

اس موقع پر تنظیم کے منشور اور آئندہ حکمت عملی پر گفتگو کی گئی، جبکہ میڈیا نے تقریب کو بھرپور کوریج دی۔
—https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button