ایڈیٹرکاانتخاب

تحریک انصاف 17 جنوری کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرئے گی

تحریک انصاف نے عوامی تحریک کے 17 جنوری کے احتجاج میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کرلیا، فاٹا اصلاحات پیکج کوجزئیات کی بجائے مکمل طور پر نافذ کرنے کا بھی مطالبہ کر دیا۔
تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس پارٹی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں ہوا جس میں عوامی تحریک کے احتجاج اور فاٹا کے پختونخوا میں انضمام کے معاملے پر غور کیا گیا ۔
تحریک انصاف نے فیصلہ کیا کہ 17جنوری کو پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج میں بھرپور شرکت کی جائے گی ۔
تحریک انصاف کی قیادت نے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا اصلاحات پیکیج کو جزئیات میں نہیں مکمل طور پر نافذ کیا جائے، حکومت نے قبائلی عوام کو حقوق نہ دیے تو مزاحمت پر حق بجانب ہوں گے ۔
تحریک انصاف نے حدیبیہ پیپر ملز کیس کو بھی منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ۔
اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ سے چشم پوشی ممکن نہیں ، نیب کارروائی کرے نہ کرے تحریک انصاف ضرور کرے گی ، عوامی مفاد عامہ کے تحت معاملہ سپریم کورٹ میں اٹھائیں گے ، لوٹی گئی دولت وطن واپس لانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button