پاکستان
تحریک انصاف کے کئی رہنماوں نے پارٹی کو خیرآباد کہنے کی تیاریاں شروع کر دی
اسلام آباد. ۔30مئی2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
تحریک انصاف کے کئی رہنماوں نے عمران خان کے نااہل ہونے کی صورت میں پارٹی کو خیرآباد کہنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے کئی رہنماوں نے پارٹی کو خیرآباد کہنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پارٹی کے کئی رہنماوں سپریم کورٹ میں جاری عمران خان کے نااہلی کیس کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ اگر عمران خان کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دے دیا تو اس صورت میں یہ رہنما پارٹی کو خیر آباد کہہ دیں گے۔ ان رہنماوں کے ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے خفیہ روابط قائم ہیں۔