پاکستان

تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے دانیال عزیز کو تھپڑ دے مارا

لاہور(نیوز وی او سی آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما اور وزیر مملکت برائے نجکاری دانیال عزیز کو نجی ٹی وی کے پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران تھپڑ دے مارا۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ جیو نیوز کے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں پیش آیا جس کے دوران دونوں سیاسی رہنماوں کے درمیان تلخ جملوں کو تبادلہ بھی ہوا۔پروگرام کے دوران دانیال عزیز نے نعیم الحق کو ’چور ‘کہہ کر پکارا تو پی ٹی آئی رہنما شدید غصے میں آ گئے اور وہ دانیال عزیز پر لپک پڑے اور سیدھے تھپڑ دے مارا ۔جس کے بعد معاملات شدید کشیدہ ہو ئے تو پروگرام کے میزبان منیب فاروق میدان میں آئے اور دونوں مہمانوں کے درمیان بچ بچاﺅ کروانے کی کوشش کرتے رہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button