ایڈیٹرکاانتخاب

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ٹرمپ کے بیان پر ایسا رد عمل جاری کر دیا کہ سن کر امریکی صدر جل بھن جائیں گے

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ٹرمپ کے ٹویٹ پر فوری انتہائی دبنگ جواب دیتے ہوئے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں ،ان کا کہناتھا کہ ہم ایک چیز پر اتفاق کرتے ہیں کہ ’نو مور ‘۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہناتھا کہ دنیا کی سب سے طاقتور فوج کے پاس افغانستان میں 16 سالہ طویل جنگ میں ناکامی کے علاوہ دکھانے کیلئے کچھ نہیں اور یہاں تک کہ وہ وہاں سے باعزت جا بھی نہیں سکتے ۔جبکہ اگر پاکستان سے موازنا کیا جائے تو پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں انتہائی شاندار کامیابی حاصل کی ۔اسد عمر کا کہناتھا کہ امریکہ اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا بند کر دئے
اسد عمر کا کہناتھا کہ جہاں تک ڈالرز کا تعلق ہے ،پاکستان بیوقوف تھا جس کی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچا اور امریکہ کو ابھی تک اپنی نام نہاد امداد کا ڈھونڈورا پیٹنے کی اجازت دیتاہے ،جو کہ پاکستان کو پہنچنے والے نقصان کے نصف کا بھی احاطہ نہیں کرتا ۔ہم ایک چیز پر اتفاق کرتے ہیں کہ ’نو مور ‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button