تحریک انصاف کے رہنماؤں نے آنے والی اپنی متوقع حکومت کے ابتدائی 100 دنوں کا پلان پیش کر دیا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے آنے والی اپنی متوقع حکومت کے ابتدائی 100 دنوں کا پلان پیش کر دیا ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، جہانگیر ترین، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر اہم رہنمائوں نےشریکہیں ۔
تقریب سےخطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے مجوزہ خارجہ پالیسی کے خدوخال بیان کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف وفاقی سوچ متعارف کروانا چاہتی ہے اور ساتھ ہی فاٹا کو کے پی کے میں انضمام کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ ہم پہاڑوں پر گئے ناراض لوگوں کو واپس لائیں گے اور جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ تحریک انصاف فاٹا کو کے پی کے میں انضمام کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان فاٹا کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں ، فاٹا کے عوام کو دھوکا نہیں دینا چاہتے۔
اسلام آباد میں جاری تقریب میںچیئرمین تحریک انصاف عمران خان اب سے کچھ دیر بعد حکومت میں آنے کی صورت میں اپنا 100 دن کا پلان پیش کریں گے،تقریب سے اسد عمر، جہانگیر ترین بھی خطاب کریں گے