پاکستان
تحریک انصاف کے انتہائی اہم رہنما پر قاتلانہ حملہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فرخ جاوید مونی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے تھانہ گلبرگ پولیس نے اس واقعہ کیخلاف مقدمہ درج کر تفتیش شروع کر دی ہے واقعہ کے بارے میں بتایاگیا ہے کہ پی ٹی آئی اے کے رہنماء فرخ جاوید مونی اپنے دفتر واقع گلبرگ میں موجود تھے کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد
نے دفتر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی پی ٹی آئی کے رہنماء کے مطابق ان کے دفتر پر پانچ فائر کئے فائرنگ کی آواز سنتے ہی انہوں نے پولیس کو فوری اطلاع دی لیکن ملزمان پولیس کے پہنچنے سے قبل فرار ہو چکے تھے پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔