ایڈیٹرکاانتخاب
تحریک انصاف کے الزامات بے بنیاد اورمن گھڑت ہیں:نادرا
اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن)نادرا نے تحریک انصاف کی جانب سے سیاسی پارٹیوں کو ڈیٹادینے اور دھاندلی کے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قراردیتے ہوئے سختی سے مسترد کردیا ہے ۔
جیونیوز کے مطابق ترجمان نادرا کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ نادرا کی جانب سے کسی قسم کا ڈیٹا کسی بھی سیاسی پارٹی کو نہیں دیاگیا بلکہ نادرا کی جانب سے الیکشن کمیشن کی تکنیکی مدد آئین کے تحت کی جارہی ہے ۔بیان کے مطابق نادرا کا عام انتخابات کے انعقاد میں ایک محدود کردار ہے اور اس حوالے سے نادرا پر دھاندلی کا الزام بے بنیاد اور من گھڑت ہے ۔