پاکستان
تحریک انصاف کی جانب سے تونسہ شریف میں تاریخی جلسہ کرنے کا دعوی
تونسہ شریف 12 نومبر 2017
(بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
تحریک انصاف کی جانب سے تونسہ شریف میں تاریخی جلسہ کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب کے شہر تونسہ شریف میں جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں تاریخ ساز جلسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تونسہ شریف میں بھی تاریخی جلسہ کیا گیا ہے۔ جلسے میں عوام کا سمندر عمران خان کو دیکھنے کیلئے امڈ آیا۔ تحریک انصاف کا دعوی ہے کہ جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔