ایڈیٹرکاانتخاب
تحریک انصاف کی تین اہم شخصیات پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل
ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی نے ایک کے بعد ایک بڑی سیاسی شخصیت کے تحریک انصاف میں چلے جانے کے بعد بھرپور کم بیک کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی تین وکٹیں اڑا لی ہیں۔ ،شاہ محمودقریشی کے قریبی ساتھیوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ملتان میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور سابق اراکین اسمبلی ملک حسن راں ،سابق ایم پی اے ملک عباس راں اورسابق ایم پی اے ملک راشدراں نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات کی۔جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقعہ پرپی ٹی آئی کے تینوں رہنماؤں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیا۔بلاول بھٹونے پارٹی میں شامل ہوانیوالے رہنماؤں کاخیرمقدم کیا۔