پاکستان

تحریک انصاف کو ضلع کونسل میانوالی میں عددی برتری حاصل ہوگئی، مسلم لیگ ن کے ضلعی ناظم کی چھٹی کا امکان

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)

میانوالی سے مسلم لیگ ن کے ضلعی ناظم کی چھٹی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے آبائی شہر میانوالی میں تحریک انصاف کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے مقابلے میں برتری حاصل کی گئی تھی۔ تاہم مسلم لیگ ن تحریک انصاف کے ناراض اور آزاد اراکین کیساتھ اتحاد کرکے ضلع کی نظامت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔ تاہم اب ناراض گروپ کے مطیع اللہ ڈرہال اور ساتھی دوبارہ پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں۔ ان اراکین کی شمولیت سے تحریک انصاف کو ضلع کونسل میانوالی میں عددی برتری حاصل ہوگئی۔ جبکہ اس تمام صورتحال میں مسلم لیگ ن کے ضلعی ناظم کی چھٹی کا امکان بھی پیدا ہو گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button