پاکستان

تحریک انصاف کا سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016ء کو چیلنج کر نے کا اعلان

لاہور(خبر نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف نے سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016ء کو مسترد کرتے ہوئے اسے عدالت میں چیلنج کرنے اور متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اراکین صوبائی اسمبلی سعد یہ سہیل رانا ، ڈاکٹر نوشین حامد، علی سلمان اور حافظ ذیشان رشید کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا ۔ میاں محمود الر شید نے کہا کہ آئین سے متصادم اور کالا قانون ہے جو راتوں رات جاری کیا گیا، ۔ وائسرائے پنجاب شہباز شریف کے بنائے گئے اس قانون کو پنجاب کی 10کروڑ عوام مسترد کر تی ہے ، یہ پورے صوبے کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے ، میں صوبائی کابینہ اور شہباز شریف سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس آرڈیننس کے خلاف اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور آواز اٹھائیں گے ، یہ آرڈیننس نافذ کرکے بلدیاتی نظام کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے۔ ہم ( ن) لیگ کی اس پری پو ل رگنگ کے منصوبے کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اس کیلئے جلد ہی تمام سیاسی جماعتوں کی اے پی سی بلاکر غوروخوض کریں گے اور مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ، اے پی سی میں بلدیاتی نظام کے نو منتخب عہدیداران کو بھی شامل کریں گے ۔ میاں محمود الر شید نے کہا کمشنری نظام کا نفاذ بلدیاتی اداروں کو بے اختیار اور بے توقیر کرنے کے مترادف ہے اور اس سے اداروں کی حیثیت صرف نمائشی ہو کر رہ گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button