پاکستان

تحریک انصاف کا خیبرپختونخواہ میں بجٹ پیش نہ کرنے والے درجنوں ناظمین اور کونسلرز کو فارغ کرنے کا فیصلہ

پشاور :- بیورو چیف پاکستان بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں بجٹ پیش نہ کرنے والے درجنوں ناظمین اور کونسلرز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی جانب سے اپنی ذمے داریاں نہ نبھانے والے درجنوں ناظمین اور کونسلرز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان ناظمین میں تحریک انصاف کے ناظمین اور کونسلرز کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رجنوں نیبرہڈ اور ولیج کونسل چیرمین اور کونسلرز کے اختلافات ہیں۔ ناظمین فوری طور پر بجٹ منظور کرائیں بصورت دیگر کارروائی ہوگی۔ بجٹ پیش نہ کرنے والے درجنوں ناظمین اور کونسلرز کو فارغ کر دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button