ایڈیٹرکاانتخاب
تحریک انصاف کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرے گی: شاہ محمود قریشی
سکھر 26 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے سندھ کے شہر سکھر میں جلسہ منعقد کیا گیا۔ جلسے میں تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کی جانب سے دھواں دار خطاب کیا گیا۔ اپنے خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف ایسے کسی ڈیم کو بنانے کی حمایت نہیں کرے گی جس سے سندھ کے عوام کے حقوق غضب ہوں۔ تحریک انصاف کالا باغ ڈیم بنانے کی تب تک مخالفت کرے گی جب تک اس معاملے پر قومی اتفاق رائے طے نہ پا جائے۔