پاکستان
تحریک انصاف نے کئی برسوں سے سعودی عرب میں غیرقانونی طورپر فنڈز اکٹھے کئے ہیں ،ْ سعودی حکومت تحقیقات کرے ،ْ اکبر ایس بابر
اسلام آباد 24 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے سعودی سفیر کے نام خط میں کہا ہے تحریک انصاف نے گزشتہ کئی برسوں سے سعودی عرب میں غیرقانونی طورپر فنڈز اکٹھے کئے ہیں ،ْ سعودی حکومت تحقیقات کرے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اکبر ایس بابر نے خط میں کہا کہ سعودی عرب سے غیرقانونی طورپر ہنڈی کے ذریعے 2 لاکھ 26 ہزار 240 سعودی ریال حاصل کئے گئے ہیں ،ْسعودی حکومت اس کی تحقیقات کرے۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ مبینہ فنڈز کی تفصیلات الیکشن کمیشن اور نہ ہی تحریک انصاف نے اپنی آڈٹ رپورٹ میں ظاہر کی ہیں۔ تحریک انصاف کا فنڈ ریزنگ مافیا سعودی اور پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔