پاکستان
تحریک انصاف نے پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا دائرہ اختیار اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
تحریک انصاف نے بیرسٹر انور منصور کے توسط سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پارٹی فنڈنگ سے متعلق درخواست جمع کرائی جس میں الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر کو فریق بنایا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے 8 مئی کو پی ٹی آئی کی غیرملکی فنڈنگ کیس سننے کا فیصلہ کیا تھا تاہم پی ٹی آئی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پارٹی فنڈنگ کیس سننا الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔
تحریک انصاف نے درخواست میں استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کا 8 مئی 2017 کا فیصلہ معطل کیا جائے۔