پاکستان

تحریک انصاف نے ممکنہ رکاوٹوں کا مقابلہ کرنے کیلئے حکمت عملی بنا لی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد مارچ میں ممکنہ رکاوٹوں کا مقابلہ کرنے کیلئے حکمت عملی بنا لی
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد مارچ کے حوالے سے پی ٹی آئی نے حکومت کی طرف سے ممکنہ رکاوٹوں کا مقابلہ کرنے کیلئے جامع حکمت عملی تیار کر لی ہے اور تمام عہدیداروں کو رکاوٹوں کی صورت میں متبادل راستوں کا پلان بنانے کی ہدایت کر دی ۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت کی جانب سے ہدایا ت جاری کی گئی ہیں کہ کارکنوں کی گرفتاری کی صورت میں انکی رہائی کی ذمہ داری وکلاءپر ہو گئی اور وکلاءونگ کی رہنمائی قانون دان حامد خان کریں گے۔
اس کے علاوہ کارکنوں کو کئی دن کا راشن اور کمبل بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button