تحریک انصاف اگر اقتدار میں آ گئی تو ملک میں بے حیائی کا کلچر واپس آ جائے گا: رہنما جماعت اسلامی حافظ سلمان بٹ
لاہور 21 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
جماعت اسلامی کے رہنما کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اگر اقتدار میں آ گئی تو ملک میں بے حیائی کا کلچر واپس آ جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ کی جانب سے دیے گئے ایک بیان نے سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث چھیڑ دی ہے۔ حافظ سلمان بٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کی جماعت کا ایک گروپ تحریک نصاف کے شدید مخالف ہے۔
اس گروپ کی رائے میں تحریک انصاف اگر اقتدار میں آ گئی تو ملک میں بے حیائی کا کلچر واپس آ جائے گا۔ اسی باعث تحریک انصاف سے قومی سطح پر اتحاد کرنا مشکل نظر آتا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے سوال اٹھایا گیا ہے کہ تحریک انصاف خیبرپختوںخوا میں 4 برس سے اقتدار میں ہے جبکہ جماعت اسلامی اس کی اتحادی ہے۔ تو کیا خیبرپختوںخواہ میں بھی بے حیائی کا کلچر فروغ پا گیا ہے؟ اگر ایسا ہے تو جماعت اسلامی کیسے اب تک صوبائی حکومت کا حصہ ہے؟