تجارت کا بڑا حصہ بحر ہند سے گزرتاہے-بحر ہند میں تبدیلیوں سے لاتعلق نہیں رہ سکتے:سرےاج عزیز
کراچی(نیوز وی او سی آن لائن)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاکہ ہم بحر ہند میں تبدیلیوں سے لاتعلق نہیں رہ سکتے، پاکستان کی تجارت کا بڑا حصہ بحر ہند سے گزرتاہے۔تفصیلات کے مطابق خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے میری ٹائم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میری ٹائم سکیورٹی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تیار ہے،میری ٹائم سیکیورٹی بحرہندکے خطے کے ملکوں کی سلامتی سے براہ راست تعلق رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بحر ہند کاتیسرااہم ملک ہے اورخطے میں اہم تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ تقریباً 30ممالک بحرہند کے خطے سے جڑے ہیں، دنیا کی 40 فیصدتجارت بحر ہند سے گزرتی ہے، بحر ہند کا خطہ معاشی اور سیاسی طور پر انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز اور ملاکابحر ہند کے راستے کی اہم ترین گزر گاہیں ہیں اور دنیا میں تیل و گیس کے30 فیصد ذخائر بحر ہند کے خطے میں ہیں۔