بزنس

تجارتی فروغ ،ایف پی سی سی آئی اورپی بی بی سی کے درمیان معاہد ہ

اسلام آباد (اے پی پی) لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام کاروباری اداروں کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں پاکستان اور برطانیہ کے د رمیان کاروباری اور تجارتی تعلقات کے فروغ کیلئے پاکستان فیڈریشن آف ایوان ہائے صنعت و تجارت(ایف پی سی سی آئی)اور پاکستان برطانیہ بزنس کونسل(پی بی بی سی) کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ،تقریب میں پاکستانی اور برطانیہ کی صف اول کی کاروباری کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران اور ڈائریکٹرز کے علاوہ ایف پی سی سی آئی اور پی بی بی سی کے نمائندگان، میئر آف لندن آفس،لندن اسٹاک ایکسچینج ،اسٹینڈرڈ چارٹر،مارکس اینڈ اسپینسر،ڈیبن ہیمز،برطانوی محکمہ برائے بین الاقوامی تجارت،یو بی ایل اور ایچ بی ایل کے نمائندگان نے شرکت کی،برطانیہ کے پاکستان کیلئے نئے مقرر ہونے والے نمائندے رحمان چشتی،اراکین پارلیمنٹ بھی تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوئے ۔ایف پی سی سی آئی کا ایک اعلیٰ سطح وفد نائب صدر مرزا اسحاق بیگ کی سربراہی میں برطانیہ کے مختلف مشیروں کے دورے پر ہے اور مقامی کاروباری اداروں کے سربراہان نمائندگان سے ملاقاتیں کررہا ہے ۔پاکستانی ہائی کمیشن کے کمرشل شعبے نے دورے پر آئے وفد نے کاروباری ملاقاتوں کا اہتمام کرا یا ہے ، وفد کا کہنا تھا کہ پاکستان بڑے پیمانے پر کاروباری مواقع کی پیشکش کررہا ہے اور اس طرح کے کاروباری نیٹ ورکس کے مابین ملاقاتوں کے ذریعے کاروبار اور کاروباری رابطوں کا فروغ ملک کے تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے اہمیت کے حامل ہیں،تقریب میں اپنے خیر مقدمی کلمات میں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے کہا کہ برطانوی کمپنیوں کیلئے پاکستان ایک موزوں ترین ملک ہے ۔ انہوں نے ایف پی سی سی آئی اور پی بی بی سی کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کا خیر مقدم کیا اور توقع ظاہر کی کہ اس اقدام سے دونوں اداروں کے مابین تعاون اور تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button